پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام

Super Admin


بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے پنجگور کے علاقے جیرک میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی سامان برآمد کیا گیا۔
کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے چار راکٹ فیوز اور متعدد دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بھی قبضے میں لیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد کسی بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،۔
جس سے علاقے کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی اس بات کا ثبوت قرار دی جا رہی ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے فورسز مسلسل متحرک ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.