پاکستان عالمی سطح پر امن و مفاہمت کی علامت بن چکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج دنیا بھر میں امن کے فروغ اور مفاہمت کی کوششوں کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں 125ویں مڈشپ مین اور 33ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برادر اور دوست ممالک کے تعاون کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں تاریخی مفاہمتی دستاویز پر دستخط ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے شب و روز بھرپور کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا حالیہ دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، جبکہ یہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا بھی اعتراف ہے۔.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے ایک پیچیدہ مرحلے سے گزر رہا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور مؤثر حکمت عملی ناگزیر ہے۔تقریب کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کامیاب کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.