کراچی حملے پر پاکستان کا افغانستان سے سخت احتجاج، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

Super Admin

 
کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں افغان شہریوں کے مبینہ ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے باضابطہ اور سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس سلسلے میں افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
، جبکہ کابل میں بھی پاکستان کے سفیر نے افغان حکام کے سامنے یہی معاملہ اٹھایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کراچی دہشت گرد حملے کے تناظر میں پاکستان نے افغان حکومت کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ 
اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج کیا گیا، جبکہ کابل میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمن نظامانی نے افغان وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ پیش کیا۔ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے حملے میں افغان شہریوں کے مبینہ ملوث ہونے کا پتا چلتا ہے، جبکہ ایک افغان شہری کو زندہ گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ افغان سرزمین اور بعض افغان شہریوں کو پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.