مالی سال 2025-26 میں عوام نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول اور ڈیزل خریدا

Super Admin


اسلام آباد: مالی سال 2025-26 عوام کے لیے ایندھن کی قیمتوں کے لحاظ سے انتہائی مہنگا ثابت ہوا، جہاں صارفین کو ملکی تاریخ کے بلند ترین نرخوں پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل خریدنا پڑا، جبکہ پٹرولیم لیوی کا ریکارڈ بوجھ بھی برداشت کرنا پڑا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 30 جون کو اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے دوران حکومت نے ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 257 روپے 76 پیسے، جبکہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 199 روپے 98 پیسے تک اضافہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث شہریوں کو سال بھر اضافی مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں سفری اخراجات سمیت روزمرہ زندگی کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.