سلامتی کونسل میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، اسرائیلی آبادکاری فوری ختم کرنے کا مطالبہ
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ اور مسئلۂ فلسطین سے متعلق قرارداد پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کی تمام آبادکاری سرگرمیاں بلا تاخیر اور مکمل طور پر بند کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں اور وہاں بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ان کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری اور پرتشدد کارروائیاں ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ "ای ون" منصوبہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کے جغرافیائی تسلسل کو نقصان پہنچانے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے مالی وسائل روکنا اس کے انتظامی نظام کو کمزور اور حکمرانی کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.