وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کے لیے ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان، طالبات کو خصوصی سہولت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوان طلبہ کی سہولت کے لیے سود سے پاک اور آسان اقساط پر ای بائیکس اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک سال کے دوران ایک لاکھ ای بائیکس طلبہ میں تقسیم کی جائیں گی۔حکومت پنجاب کے مطابق ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے طلبہ کو صرف 14 ہزار روپے بطور ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانا ہوں گے، جبکہ باقی رقم 2,100 روپے ماہانہ کی بلا سود اقساط میں ادا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ طالبات کے لیے ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس حکومت خود ادا کرے گی،۔
جبکہ طالبات بھی صرف 2,100 روپے ماہانہ بلا سود قسط کے ذریعے ای بائیک حاصل کر سکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جائیں گی تاکہ ماحول دوست سفری سہولیات کو فروغ دیا جا سکے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.