پارلیمانی نظام ہی پاکستان کے استحکام اور ترقی کی بنیاد ہے، مریم نواز شریف

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر قوم اور تمام جمہوری حلقوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد عوامی حقوق کے تحفظ، جمہوری روایات کے فروغ اور پارلیمانی اقدار کو مضبوط بنانا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پارلیمانی نظام ہی ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ 
ان کے مطابق پارلیمان کی بالادستی، آئین کی پاسداری اور جمہوری اصولوں کا فروغ ملکی ترقی اور قومی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سب سے مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر قانون سازی کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی ہی جمہوری نظام کا اصل مقصد ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.