برطانوی پارلیمنٹ میں فضا علی کو خواتین کے حقوق کے لیے خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Super Admin


پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی کو خواتین کے حقوق کے تحفظ، سماجی شعور بیدار کرنے اور ذمہ دارانہ میڈیا کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر فضا علی کی خواتین کو درپیش مسائل اجاگر کرنے، ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور معاشرتی آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں کو بھرپور سراہا گیا۔ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فضا علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہر اس خاتون کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے -
جو اپنے حقوق، خودمختاری اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کی تمام خواتین کے نام کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خواتین کے حقوق، سماجی انصاف اور دیگر اہم عوامی مسائل پر مستقبل میں بھی اپنی آواز مؤثر انداز میں بلند کرتی رہیں گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.