مریم نواز کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان، تین سال میں 50 ہزار ٹریکٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار آئندہ تین برس کے دوران 50 ہزار ٹریکٹرز کسانوں کو فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کسانوں کو خودمختار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
صوبائی محکمہ زراعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا ہے، جبکہ ماضی میں کسی حکومت نے اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرز فراہم کرنے کا منصوبہ پیش نہیں کیا۔اجلاس میں کسان کارڈ اور زرعی میکانائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ 
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ کسان کارڈ کے تحت دیے گئے قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد رہی۔ بریفنگ کے مطابق جاری شدہ قرضوں کا 80 فیصد حصہ کھاد کی خریداری پر خرچ کیا گیا، جبکہ گزشتہ سوا دو سال سے یوریا کی قیمتیں بھی قابو میں ہیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف پنجاب کے ہر شہری تک حکومتی ریلیف پہنچانا اور صوبے کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جانا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.