غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی کیس: میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف، تحقیقات میں پیش رفت
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں تحقیقات نے اہم موڑ اختیار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شامل تین افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے خواتین سے ان کے ڈیجیٹل والٹ میں موجود تقریباً 19 ہزار امریکی ڈالر اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کروائے۔پولیس کے مطابق ملزمان اور متاثرہ خواتین کے درمیان کرپٹو کرنسی میں 4 سے 5 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری موجود تھی، جس کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔
مزید تحقیقات کے لیے ملزمان اور خواتین کے ڈی این اے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے موبائل فون بھی فرانزک تجزیے کے لیے جمع کرا دیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک اور ڈی این اے رپورٹس موصول ہونے کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.