کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے: اسحاق ڈار

Super Admin


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار اور ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ ماریا فرنانڈا ایسپینوسا نے ملاقات کی، جس میں عالمی امن، اقوام متحدہ کے کردار اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی تعاون کے فروغ اور عالمی اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکریٹری جنرل ادارے میں درکار اصلاحات کو آگے بڑھانے اور عالمی مسائل کے مؤثر حل میں فعال کردار ادا کریں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.