’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ اسکیم: قرعہ اندازی کے کامیاب امیدواروں کو 20 سال کے لیے زرعی زمین دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کو 20 سال کے لیے زرعی زمین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں اسکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کامیاب امیدوار کا انتخاب خود کیا اور بعد ازاں ٹیلی فون پر انہیں مبارکباد بھی دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسکیم کے تحت منتخب افراد کو چار ایکڑ زرعی زمین 20 برس کے لیے دی جائے گی، جبکہ کاشتکاری کے آغاز میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ اسکیم کو مختصر مدت میں عملی شکل دی گئی ہے۔
، جو پنجاب کے عوام، خصوصاً زرعی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم اور فلاحی منصوبہ ہے۔مریم نواز شریف کے مطابق اس اسکیم کے لیے تقریباً 30 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جس کے بعد شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد نوجوانوں اور کسانوں کو زرعی شعبے میں بااختیار بنانا اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.