بھارتی پروپیگنڈے سے حقیقت نہیں بدلے گی، مودی شدید دباؤ کا شکار ہیں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا اور ان کی ذات پر کیے جانے والے حملے حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے، جبکہ وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے شکست کے بعد شدید دباؤ میں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے یا ان کے خلاف منفی مہم چلانے سے بھارت کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق ذاتی نوعیت کے حملوں سے مودی حکومت کی ساکھ بحال نہیں کی جا سکتی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد بھارتی قیادت دباؤ کا شکار ہے، اسی لیے توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا سامنا ہے۔
ان کے بقول اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات پر سوالات اٹھائے، جبکہ ایک برطانوی اخبار نے بھی ان اعزازات کی شفافیت اور ساکھ پر تحفظات کا اظہار کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.