وفاقی حکومت نے 16 رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کر دی

Super Admin


وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے 16 رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کونسل کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز (آرمی چیف) بھی اس کے رکن کے طور پر شامل ہوں گے۔
چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی کونسل کی رکنیت دی گئی ہے۔کونسل میں وفاقی وزرائے منصوبہ بندی، صحت، تعلیم، قانون، اطلاعات اور مذہبی امور بھی شامل ہوں گے تاکہ آبادی سے متعلق پالیسی سازی میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
نیشنل پاپولیشن کونسل کا بنیادی مقصد آبادی میں اضافے پر قابو پانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی مرتب کرنا ہے۔ کونسل آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے قومی سطح پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے، عوامی شعور بیدار کرنے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر رابطہ اور ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔اس کے علاوہ آبادی پر قابو پانے کی قومی مہم میں مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو بھی فعال کردار ادا کرنے کے لیے شامل کیا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.