بلوچستان میں دہشتگردی کے تین بڑے حملے ناکام، 42 افراد شہید، 54 دہشتگرد ہلاک: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چار روز کے دوران دہشتگردی کے تین بڑے واقعات پیش آئے، جن کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس اور عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔ ان کے مطابق ان کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا کردار ہے۔
، تاہم بلوچستان کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز نے جرأت اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا بھرپور تعاقب کیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے یرغمال بنائے گئے افراد کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔
فورسز کی پیش قدمی پر دہشتگردوں نے حملے تیز کر دیے، جن کے نتیجے میں 18 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 27 پولیس اہلکار اور پاک فوج کے 11 جوان بھی شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج خاران میں 6 اور دالبندین میں 8 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
مجموعی طور پر ان کارروائیوں میں 42 قیمتی جانوں کا نقصان ہوا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 54 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.