بلوچستان میں آپریشن "شعبان" تیزی سے جاری، مزید 5 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 114 ہوگئی

Super Admin

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن "شعبان" بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی کے دوران مزید 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد 5 جولائی سے اب تک مارے گئے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 114 تک پہنچ گئی ہے۔س
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ آپریشن کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 114 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جس میں ایم فور رائفلیں، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر، موبائل فونز اور دیگر عسکری سامان شامل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور بلوچستان میں آپریشن "شعبان" آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.