نئی گاج ڈیم منصوبہ: وفاقی آئینی عدالت نے عدالتی مداخلت محدود کر دی

Super Admin


وفاقی آئینی عدالت نے نئی گاج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک ملک بھر کی عدالتوں کو منصوبے میں مداخلت سے روک دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ منصوبے سے متعلق تمام تنازعات کا حل تعمیراتی معاہدے میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے۔22 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا،۔
جس میں ہائیکورٹ کے سابق فیصلے اور احکامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہائیکورٹ نے متعلقہ قوانین اور قانونی تقاضوں کو مکمل طور پر مدنظر رکھے بغیر ہدایات جاری کیں۔ فیصلے کے مطابق تنازعات کے حل، واپڈا کے قانونی اختیارات اور نیب سے متعلق قوانین کو بھی مناسب اہمیت نہیں دی گئی۔
وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا کہ نئی گاج ڈیم منصوبے سے متعلق کسی بھی اختلاف یا تنازع کو معاہدے میں درج طریقہ کار کے تحت ہی نمٹایا جائے گا تاکہ منصوبے کی تکمیل بلا تعطل جاری رہ سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.