جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی ایک ماہ کے لیے 1.20 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Super Admin


اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک ماہ کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو صارفین پر مجموعی طور پر 18 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو ارسال کر دی ہے۔نیپرا اس درخواست پر 29 جولائی کو سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 
منظوری ملنے کی صورت میں بجلی کے نرخوں میں ایک ماہ کے لیے ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافہ نافذ ہوگا۔مجوزہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا، جس کے نتیجے میں عوام کو 18 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.