دھمکیوں کے بعد عامر خان نے تیسری اہلیہ کے مذہب سے متعلق وضاحت کردی

Super Admin


بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی تیسری اہلیہ گوری اسپرٹ کے مذہب سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ہندو نہیں بلکہ عیسائی ہیں۔عامر خان نے بتایا کہ ان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ اور دوسری اہلیہ کرن راؤ نے بھی شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا،۔
اور اسی طرح گوری اسپرٹ نے بھی اپنا مذہب برقرار رکھا ہے۔ ان کے مطابق ان کی تمام شادیاں سول میرج کے تحت ہوئیں، اس لیے مذہب کی تبدیلی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔اداکار نے اپنی فیملی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دونوں بہنوں کی شادیاں ہندو خاندانوں میں ہوئیں،۔
جبکہ ان کے کزن منصور نے ایک عیسائی خاتون سے شادی کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی نے بھی ایک ہندو شخص کو اپنا شریکِ حیات منتخب کیا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں کی تھی، جو 2002 میں اختتام پذیر ہوئی۔
اس کے بعد انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، تاہم دونوں نے 2021 میں علیحدگی اختیار کر لی۔ بعد ازاں عامر خان نے گوری اسپرٹ سے تیسری شادی کی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.