ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، قلت کی خبریں بے بنیاد قرار

Super Admin


اسلام آباد: نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں اور طلب پوری کرنے کے لیے اسٹاک کافی ہے۔
این سی ایم سی کے اجلاس میں ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ذخائر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ذخائر ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔
.اجلاس میں اوگرا اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کو بلا تعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.