پنجاب میں نجی اسکولوں کی عمارتوں کی جانچ کا نیا نظام نافذ

Super Admin


کاہنہ اور باغبانپورہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے بعد حکومتِ پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے معائنے اور حفاظتی جانچ کے لیے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے۔نئی ہدایات کے مطابق اب محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کی جانب سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
اس کے بجائے تمام نجی اسکولوں کو پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) سے رجسٹرڈ سول انجینئر یا رجسٹرڈ انجینئرنگ فرم سے عمارت کی فٹنس کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ایجوکیشن) کو نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سرکاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی نجی اسکول کی رجسٹریشن مکمل نہیں کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمارتوں کے تحفظ اور حفاظتی معیار سے متعلق تمام قانونی تقاضے بروقت پورے کریں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.