مس ورلڈ 2026: انیقہ معراج پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گی

Super Admin


پاکستان پہلی مرتبہ عالمی مقابلہ حسن مس ورلڈ میں شرکت کرے گا، جہاں مس ورلڈ پاکستان 2026 کا اعزاز حاصل کرنے والی انیقہ معراج ملک کی نمائندگی کریں گی۔مس ورلڈ انتظامیہ کے مطابق مقابلے کی 75ویں سالگرہ کا خصوصی ایڈیشن 9 اگست سے 5 ستمبر 2026 تک ویتنام میں منعقد ہوگا،۔
جس میں دنیا بھر سے امیدوار حصہ لیں گے۔24 سالہ انیقہ معراج بزنس اور اکنامکس میں گریجویٹ ہیں، جبکہ ان کی تعلیمی مہارت اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ کے شعبوں میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اسٹیٹ آتھرائزڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔
انیقہ معراج نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، تاکہ پاکستان کے روشن اور بہتر مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
اگرچہ مس ورلڈ مقابلے میں یہ پاکستان کی پہلی شرکت ہوگی، تاہم حالیہ برسوں میں پاکستانی امیدوار مختلف بین الاقوامی مقابلۂ حسن میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.