ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر سے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا
سوشل ایکٹوسٹ اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر کا رویہ نامناسب ہے اور وہ انہیں گالم گلوچ کے ساتھ جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شوہر کا طرزِ عمل انتہائی توہین آمیز ہے اور وہ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے لیے ازدواجی زندگی جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حالات کے پیشِ نظر خلع کی ڈگری جاری کرتے ہوئے نکاح ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
نوٹ: یہ خبر عدالت میں دائر درخواست اور درخواست گزار کے مؤقف پر مبنی ہے۔ اس معاملے پر عدالت کا حتمی فیصلہ اور دوسرے فریق کا مؤقف سامنے آنا ابھی باقی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.