آزاد کشمیر کو ترقی کا مثالی خطہ بنائیں گے، کامیابی ملی تو وزیراعظم آزاد کشمیر بننے کی خواہش ہے: نواز شریف

Super Admin


مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد اہلِ مظفرآباد سے ملاقات کرکے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دلی محبت ہے اور آزاد کشمیر کو وہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بھر میں موٹرویز، ہائی ویز اور ایکسپریس ویز کا جال بچھایا گیا، لیکن یہ افسوسناک ہے کہ کوہالہ سے مظفرآباد تک موٹروے تعمیر نہ ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کو یکساں اہمیت دی اور کبھی کسی علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، اسی انداز میں آزاد کشمیر میں بھی ترقی کا سفر آگے بڑھایا جائے گا۔ اگر مسلم لیگ (ن) کو مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر میں کامیابی ملی تو عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عملی کام شروع کیا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.