معرکۂ حق میں جدید ٹیکنالوجی نے دفاع کو مزید مضبوط بنایا، وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے آٹونامس سسٹمز، ڈرون ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کی مدد سے ملکی سرحدوں کا مؤثر دفاع کیا، جو جدید دفاعی صلاحیتوں کا واضح مظہر ہے۔
انڈس راس ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس نمائش میں شرکت ان کے لیے باعثِ مسرت ہے اور ایسے اقدامات پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ رواں سال کے آغاز میں پاکستان نے انڈس اے آئی سمٹ کی میزبانی بھی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور ڈرون ٹیکنالوجی نہ صرف معیشت کو مضبوط بنائیں گی بلکہ قومی سلامتی کو بہتر بنانے اور عوام کی زندگی آسان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بچپن میں ٹیکنالوجی کی بڑی پیش رفت بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی ویژن تھی، جبکہ آج مشینیں خودکار انداز میں معلومات کا تجزیہ کر کے فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جو کبھی محض ایک خواب محسوس ہوتا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دفاعی شعبے میں اس کا مؤثر استعمال قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں اپنایا اور ملک میں ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری ممکن بنائی گئی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.