پنجاب میں شدید بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

Super Admin


پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات پیش آئے، جن میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر واقعات چھتیں اور دیواریں گرنے، کرنٹ لگنے اور بارش کے پانی میں ڈوبنے کے باعث رونما ہوئے۔
گوجرانوالہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے 8 مختلف واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔ اسی شہر میں کرنٹ لگنے کے 3 واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے، جبکہ کامونکی میں انڈر پاس میں جمع بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک بچہ بھی جاں بحق ہو گیا۔
پاکپتن میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جبکہ ساہیوال کے علاقے کوٹ خادم علی شاہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہڑپہ میں دکان کی چھت گرنے کے واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
لاہور کے بند روڈ، گلشن راوی کے قریب چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ منڈی بہاؤالدین کے مختلف دیہات میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے متعدد واقعات میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ ادھر مری اور کہوٹہ میں جزوی لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.