لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، سپلیمنٹری بیان پر گرفتاری غیر قانونی قرار

Super Admin


لاہور ہائیکورٹ نے اہم قانونی فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد دیے گئے سپلیمنٹری (اضافی) بیان کی بنیاد پر کسی ملزم کی گرفتاری غیر قانونی اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔جسٹس محمد طارق ندیم نے ملزم عمر فاروق کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں سپلیمنٹری بیان کی کوئی باقاعدہ شق موجود نہیں، جبکہ بعض تفتیشی افسران اسے ناجائز مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ صرف سپلیمنٹری بیان کی بنیاد پر کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ محض شک، زبانی اطلاع یا تاخیر سے ریکارڈ کرائے گئے اضافی بیان کی بنیاد پر گرفتاری قانون کے خلاف ہے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ پولیس کے سامنے کیا گیا اعترافِ جرم قانونی طور پر قابلِ قبول ثبوت نہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.