بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا قومی ترقی کے لیے ناگزیر، وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھنے والی آبادی پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے، جس پر مؤثر انداز میں قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آبادی میں توازن قائم رکھنے اور بہبودِ آبادی کے اقدامات کو قومی ذمہ داری کے طور پر اپنایا جائے، کیونکہ متوازن آبادی ہی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔
بہبودِ آبادی سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو نیشنل اسٹیبلائزیشن پلان 2026ء تا 2035ء تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری کے اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ بہبودِ آبادی کے پروگراموں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.