حوثی دھمکیاں ناقابل قبول، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کے تمام معاہدوں کا پابند ہے: دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں کو دی جانے والی دھمکیاں قابلِ مذمت ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور استحکام کی مکمل حمایت کرتا ہے، جبکہ یمنی گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
، جبکہ تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات نہ صرف علاقائی امن بلکہ بین الاقوامی تجارت کے لیے بھی سنگین چیلنج ہیں۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بحری جہازوں کو دھمکیاں دینا عالمی قوانین اور بین الاقوامی بحری اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستانی بحری جہازوں یا ملکی تجارتی مفادات کو نشانہ بنایا گیا تو پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہوگا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.