بھارت کی جانب سے فلڈ ڈیٹا کی فراہمی معطل، دریاؤں کی نگرانی کے لیے جدید نظام متعارف کرانے کی تجویز

Super Admin


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں ملک میں جاری سیلابی صورتحال اور مون سون کے دوران حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران حکام نے آگاہ کیا کہ بھارت کی جانب سے فلڈ ڈیٹا کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، جس کے بعد متبادل ذرائع سے سیلاب سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
کمیٹی نے دریاؤں کی مؤثر نگرانی اور بروقت پیش گوئی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی نظام متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ ممکنہ سیلابی خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ موجودہ سیلابی صورتحال حالیہ مون سون بارشوں کا نتیجہ ہے۔
اس وقت دریائے چناب کے قادرآباد، تریموں اور مرالہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ تربیلا، چشمہ اور دریائے کابل کے نوشہرہ مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تاہم ملک کے بیشتر دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق برقرار ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.