پاک ایران تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف، فری ٹریڈ معاہدہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق
اسلام آباد میں پاکستان ایران جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے دسویں اجلاس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور ایرانی وزیر تجارت ڈاکٹر محمد اتابک نے کی۔
، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے پاک ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کو سہولت دینے کے لیے لاجسٹکس، کسٹمز اور کارگو کی آمد و رفت سے متعلق مسائل حل کرنا ہوں گے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید وسعت دی جا سکے۔
جام کمال کے مطابق مشترکہ سرحدی مارکیٹوں کے قیام اور الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج جیسے اقدامات سے دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.