میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کا اجرا شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے بعد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کو رزلٹ کارڈ پی ڈی ایف فارمیٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔
ریگولر طلبہ اپنے تعلیمی اداروں کے آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے، جبکہ پرائیویٹ امیدوار لاہور بورڈ کے آن لائن پورٹل سے اپنا رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ میں کیو آر کوڈ سمیت جدید سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے تاکہ اس کی تصدیق آسان اور جعل سازی کا امکان کم کیا جا سکے۔.
انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کو روایتی اصل رزلٹ کارڈ کے برابر قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ طلبہ داخلوں، ملازمتوں، اسکالرشپس، دستاویزات کی تصدیق اور مساوات کے مختلف مراحل میں اسے قابلِ قبول دستاویز کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے طلبہ کو رزلٹ کارڈ کے حصول میں سہولت ملے گی اور تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل بھی مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.