نئے صوبوں کا معاملہ ایجنڈے پر نہیں، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ

Super Admin


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں اپنی حکومت قائم کرے گی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پروپیگنڈا کے ساتھ میدان میں اتری۔وزیراعظم کے مشیر نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر انتخابات کے اگلے مرحلے میں 10 میں سے 7 نشستیں مسلم لیگ (ن) جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ 
ان کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد پیپلز پارٹی بھی نتائج کو تسلیم کر لے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بخوبی علم ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات شفاف اور آزادانہ ماحول میں ہوئے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں کسی اتحاد کا حصہ بن کر نہیں بلکہ اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں نئے صوبوں کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی طے کی گئی ہو۔ ان کے مطابق نئے صوبوں کا معاملہ فی الحال پارٹی کے ایجنڈے پر شامل نہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.