اپوزیشن بامقصد مذاکرات کے لیے تیار، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی: راجہ ناصر عباس

Super Admin


اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم حکومت کی جانب سے سیاسی بات چیت کے معاملے میں سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔راجہ ناصر عباس کے مطابق اپوزیشن نے ہمیشہ سیاسی روابط اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ کے کانسٹیٹیوشن روم میں ملاقات کی تجویز دی تھی، جبکہ انہوں نے رانا ثنا اللہ کو ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی پیشکش بھی کی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس کے باوجود حکومت سیاسی ملاقات اور مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی اور مسائل کے حل کے لیے بامقصد سیاسی مکالمے کی خواہش موجود نہیں۔
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم اور حکومتی وفد کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اب حکومت کو بھی عملی قدم آگے بڑھانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اربعین کے سلسلے میں عراق میں موجود ہیں، تاہم اگر حکومت کل بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو تو وہ آج ہی پاکستان واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.