میر رضا کیس: پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے میر رضا کیس میں سامنے آنے والی پیش رفت پر حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کے نتائج اور سامنے آنے والے حقائق سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ پورا نظام کمپرومائزڈ تھا۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ جس انداز میں کیس پر توجہ دی جارہی ہے، اس کے نتیجے میں مزید حقائق سامنے آرہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس طرح معاملے پر مک مکا ہوا، اس کی تکرار روکنے کے لیے اب بھی سخت نگرانی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد نے معاملے کو چھپانے یا حقائق سامنے آنے سے روکنے کی کوشش کی، انہیں بھی بے نقاب کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب حکومت سندھ نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کے مطابق صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ میر رضا کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، جبکہ مختلف رپورٹس میں موجود تضاد کا فیصلہ کمیشن یا عدالت پر چھوڑا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.