ایران کا بڑا اعلان: جنگ سے پہلے کی پوزیشن پر آبنائے ہرمز کی واپسی ممکن نہیں

Super Admin


تہران: ایران کے نائب اسپیکر علی نیکزاد نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کا نظام ماضی کی صورتحال پر واپس نہیں آئے گا، بلکہ خطے میں ایک نیا نظام تشکیل پائے گا۔ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے علی نیکزاد نے کہا کہ ایران نے جنگ کے دوران ہی اپنے مخالفین کو واضح پیغام دے دیا تھا کہ آبنائے ہرمز پہلے کی طرح نہیں رہے گی۔
ان کے مطابق ایران کی جانب سے متعدد بار واضح کیا گیا کہ جنگ کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ سے متعلق معاملات ماضی کے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائے جائیں گے، تاہم مخالف فریق نے ان انتباہات کو نظر انداز کیا۔علی نیکزاد نے دعویٰ کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ صورتحال واضح ہوگئی ہے اور امریکا اور اسرائیل بھی اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو محض فوجی طاقت کے ذریعے دوبارہ کھولنا ممکن نہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.