عمران اشرف کے انتقال کی جھوٹی خبر نے مداحوں کو پریشان کردیا، اداکار نے حقیقت بتا دی

Super Admin


پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کے انتقال سے متعلق ایک جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم اداکار نے خود سامنے آکر اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اپنی خیریت سے آگاہ کردیا۔سوشل میڈیا پر اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ایک ویڈیو تیزی سے گردش کرتی رہی، ۔
جس میں عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر نشر کی گئی تھی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح بڑی تعداد میں پریشان ہوگئے اور اداکار کی خیریت کے حوالے سے سوالات کرنے لگے۔جعلی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت جاری کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ الحمدللہ بالکل خیریت سے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔عمران اشرف نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی جانے والی جعلی ویڈیوز اور گمراہ کن خبروں کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی سنسنی خیز خبر پر یقین کرنے یا اسے آگے شیئر کرنے سے پہلے مستند ذرائع سے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.