بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

Super Admin


بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، آپریشن ’ردالفتنہ 3‘ کے تحت زیارت، ہرنائی اور سوراب میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر ایک بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ 
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا، جبکہ فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھا۔
دوسری جانب ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں بھی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔ فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی قائم کرکے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.