معرکۂ حق میں شکست کا ایک سال بعد بھی بھارت اعتراف سے گریزاں، آئی ایس پی آر

Super Admin


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کو ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھارت تلخ حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے، جبکہ آپریشن ’سندور‘ کے نام پر تاریخ کو اپنے حق میں دوبارہ پیش کرنے کی بھارتی کوششیں بے نقاب ہوگئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اپنی شکست تسلیم کرنے کے بجائے واقعات کو من پسند انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 
آپریشن ’سندور‘ پر بنائی گئی بھارتی ڈاکیومنٹری بھی حقائق کے بجائے جذباتی بیانیے اور فلمی انداز کی عکاس ہے، جس کے ذریعے اصل واقعات کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارتی مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان 28 جولائی کو مارے گئے تو 7 مئی کو بھارت نے کس کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کیا تھا؟ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ’سندور‘ کو پہلگام حملے کا بدلہ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ اس کے اپنے بیانیے سے متصادم ہے۔آئی ایس پی آر نے بھارت کے ’100 فیصد مشن کامیابی‘ کے دعوے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ آپریشنل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا اور 8 بھارتی فوجی طیارے مار گرائے، جبکہ آپریشن ’بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کے تحت 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فلمی مناظر اور جذباتی بیانیے طیاروں کے نقصان اور حقیقی جنگی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ بھارت کی جانب سے کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.