اداکارہ میرا پر ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
Super Admin
لاہور میں اداکارہ میرا کی جانب سے اپنی ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔سامنے آنے والی فوٹیج میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو گھر کے مرکزی دروازے پر ملازمہ کو دھکے دینے اور تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مبینہ تشدد کا شکار ملازمہ نے واقعے کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ پولیس کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.