اہم قانون سازی پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں اتفاق، بل کی منظوری کے لیے حمایت کا فیصلہ
حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مجوزہ قانون سازی پر اتفاقِ رائے ہوگیا ہے، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے بل کی منظوری کے لیے حکومت کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ذرائع کے مطابق حکومت آج قومی اسمبلی میں ضمنی ایجنڈے کے ذریعے اہم بل پیش کرکے اسی روز اس کی منظوری لینے کی کوشش کرے گی۔
پیپلز پارٹی کی حمایت کے بعد بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور بھی شریک تھیں۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو مجوزہ بل کے حوالے سے بریفنگ دی اور قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت طلب کی، جس پر پارٹی قیادت نے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور مجوزہ قانون سازی سے متعلق مشاورت میں حصہ لیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.