حکومت اور پیپلز پارٹی کے اپوزیشن اتحاد سے الگ الگ رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں سے الگ الگ رابطے تیز کردیے ہیں، جس کے بعد سیاسی سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اپنے چیمبر میں ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔
ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ امید ہے یہ سیاسی عمل کسی مثبت پیش رفت کا باعث بنے گا، تاہم اس وقت سب سے اہم معاملہ عمران خان کی صحت ہے اور توجہ اسی پر مرکوز ہونی چاہیے۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ملاقاتوں میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی امور پر مشاورت کی گئی، جبکہ حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.