پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر اور جنوری کے درمیان کرانے کی تجویز، مجوزہ تاریخیں سامنے آگئیں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مجوزہ تاریخیں سامنے آگئی ہیں، پنجاب حکومت نے انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے ہونے والے اجلاس میں صوبائی حکومت نے مذکورہ مدت کے دوران انتخابات کرانے کی تجویز دی۔
، جس پر الیکشن کمیشن نے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔اجلاس میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے مرحلہ وار انتخابات کے حوالے سے پلان جلد تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اعلامیے کے مطابق دسمبر اور جنوری میں انتخابات کرانے کی صورت میں طلبہ کے امتحانات مکمل ہوچکے ہوں گے، دھند کی شدت بھی نسبتاً کم ہوگی جبکہ پولنگ کے لیے تدریسی عملہ بھی دستیاب ہوسکے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.