وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ان سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت تیز کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے۔
، جبکہ مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو بھی مالی امداد فراہم کی جائے۔وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام اور سڑکیں جلد بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ وفاقی وزراء اور سیکریٹریز کو خود متاثرہ علاقوں میں جانے اور نقصانات کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔
انہوں نے آئندہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو بھی مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت کی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.