پاکستان کا بھارتی دعوے پر دوٹوک جواب، دفتر خارجہ نے تاریخی حقائق واضح کردیے
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے سابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی جانب سے کیرانہ پہاڑوں سے متعلق کیے گئے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ حقائق اور مستند شواہد سے بنتی ہے، محض بیانات یا فلمی انداز کے بیانیے سے نہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی عہدیدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ یا کشیدگی کے بعد ایسے دعوے سامنے لانا جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو، تاریخ کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لڑائی کے بعد جو مکا یاد آئے، وہ اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔
طاہر اندرابی نے بھارت میں انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کردار پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم طویل عرصے سے پاکستان مخالف اقدامات اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دینے میں ملوث رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا بیانیہ خطے میں مذہبی اور سیاسی کشیدگی کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے دورہ امریکا سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس دورے پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، کیونکہ یہ بھارت اور امریکا کے درمیان ایک باہمی معاملہ ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.