فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگردوں کو ہلاک

Super Admin


خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان، بنوں اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔
بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی۔دوسری جانب خضدار کے علاقے ساسول میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو کواڈکاپٹر کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیوں کے دوران مقامی آبادی کے تحفظ کو ترجیح دی گئی اور شہریوں کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.