پمز اسپتال میں فائر سیفٹی کا این او سی نہ ہونے کا انکشاف

Super Admin


اسلام آباد کے پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا این او سی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اپنے دفتر میں بھی فائر سیفٹی کے انتظامات ناقص ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا این او سی موجود نہیں۔
دوسری جانب اسپتالوں، لیبارٹریوں اور کلینکس کو لائسنس جاری کرنے والی ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس بھی فائر سیفٹی کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی فائر سیفٹی کے مطلوبہ انتظامات مکمل کیے بغیر اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کے لائسنس کی تجدید کردیتی ہے۔
آئی ایچ آر اے اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے این او سی کے بغیر بھی لائسنس کی تجدید کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق لائسنس کی تجدید کے لیے اسپتالوں میں ہر سال نومبر اور دسمبر کے دوران ریسکیو ٹریننگ کی تصاویر کو بطور ثبوت پیش کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی ڈی اے فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات کے بغیر اسپتالوں کو سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی کو دو مرتبہ خط لکھ چکا ہے، تاہم اتھارٹی کی جانب سے ان خطوط کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.