بھارتی ہریانوی گلوکار انکت بالیان فائرنگ سے قتل، حملہ آور فرار
بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو نامعلوم مسلح افراد نے جم کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شام اترپردیش کے ضلع شاملی میں پیش آیا۔ انکت بالیان ورزش کے بعد جم سے باہر نکل رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح حملہ آوروں نے ان پر متعدد گولیاں فائر کردیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔
جم کے مالک روی شرما کے مطابق انکت بالیان روزانہ ورزش کے لیے جم آتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائی گئیں، جس کے نتیجے میں گلوکار شدید زخمی ہوگئے۔
انکت بالیان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.