پمز نرسری سانحہ: جاں بحق بچوں کے خاندانوں کیلئے 50،50 لاکھ روپے امداد کا اعلان
وفاقی حکومت نے پمز اسپتال کی نرسری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے بچوں کے اہلخانہ کے لیے فی خاندان 50 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں حکومت برابر کی شریک ہے اور انہیں اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی امداد کسی انسانی جان کا متبادل نہیں ہوسکتی، تاہم اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں کو درپیش مشکلات کو کسی حد تک کم کرنا ہے۔ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ ایک بچے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.