ضلع کرم میں امن کی کوششیں کامیاب، قبائل نے معاہدے کی تجدید پر اتفاق کرلیا
پارا چنار: ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امن معاہدے کی تجدید کے لیے منعقد ہونے والا قبائلی جرگہ کامیاب ہوگیا۔جرگے میں امن معاہدے کو ابتدائی طور پر مزید چار ماہ کے لیے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد معاہدے میں خودکار طور پر مزید ایک سال کی توسیع ہوجائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر کے مطابق علیزئی میں وتیزئی اور علیزئی قبائل کے درمیان جرگہ منعقد ہوا، جس میں دونوں قبائل نے علاقے میں مستقل امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔جرگے کے شرکا نے امن معاہدے کی تجدید کرتے ہوئے اس کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے بتایا کہ معاہدے کی موجودہ تجدید چار ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران تمام قبائل امن معاہدے کی پاسداری کے پابند ہوں گے، جبکہ چار ماہ مکمل ہونے کے بعد معاہدے کی مدت میں خودکار طور پر مزید ایک سال کا اضافہ ہوجائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.